Main Umm-ul-Baneen Hoon Logo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shahid Baltistani
جب بھی آیا کوئی عباس کا پرسہ دینے رو رو کے ہر اک سے یہ عباس کی مادر نے کہا
میں ام البنین ہوں لوگو عباس کی میں ماں ہوں
عباس کو اک پل نہ روئی شبیر کو رونے کی خاطر میں آج تلک زندہ ہوں
عباس تو میرا بیٹا ہے شبیر ہے بیٹا زہرا کا
سو بھی ہوتے عباس اگر شبیر پہ کر دیتی صدقہ
سیکھا ہے ان سے درس وفا حسنین کی خدمت فرض میرا زینب کے لیے فضہ ہوں
یہ کم تو نہیں رتبہ میرا میرے قدموں تلے خالق نے
اس غازی کی جنت رکھ دی جنت جو سبھی کو بانٹے
وہ جس کا پرچم کرتا ہے ہر ایک زمانے پر سایہ میں اس کے لیے سایہ ہوں
اے کاش میں جاتی کرب و بلا محشر میں نام جو ہوتا
اب سانسیں جب تک باقی ہیں مجھ کو یہ رہے گا صدمہ
کیوں ساتھ علی کی بیٹی کے بازو نہ رسن سے میرے بندھے زہرا سے میں شرمندہ ہوں
اک ماں جو دھوپ میں بیٹھی ہے سایہ اس پر روتا ہے
جب دیکھتی ہوں اجڑی گودی دل میرا لرز جاتا ہے
چلتے ہیں میرے دل پر خنجر ہے فضل کی ماں بھی بیوہ مگر بانو کے لیے دکھیا ہوں
اے میر تکلم وہ بی بی کہتی ہو گی یہ رو کر
غازی کے کٹے شانوں کی قسم ہے قرض میری سانسوں پر
پیاسا گیا اصغر دنیا سے یہ جب سے سنا ہے اس دن سے میں پیاسوں کی سقا ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.