Jannat To Azadaron Ke Rehne Ki Jagah Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Wajhi Hasan Zaidi
اقوال مقدس سے یہ ادراک ہوا ہے
جنت تو عزاداروں کے رہنے کی جگہ ہے
اللہ نے اک روز فرشتوں کو بلایا
اور شہ کے عزاداروں کے بارے میں بتایا
آرائش جنت کا انہیں حکم سنایا
جبریل سے یہ خلد میں اعلان کرایا
جو مرضی زہرا ہے وہی میری رضا ہے
جنت تو عزاداروں کے رہنے کی جگہ ہے
سب سچ ہے مگر سوچے ذرا کون عزادار
جو صاحب تقوی ہوں نمازی بھی ہوں سرکار
گفتار میں میثم ہوں تو کردار میں مختار
کہ جن سے رضامند ہوں خود حیدر کرار
بس ایسے عزاداروں کے بارے میں لکھا ہے
جنت تو عزاداروں کے رہنے کی جگہ ہے
اک رات کو یہ اہل ولا خواب میں دیکھا
جنت سے کوئی آ کے سرہانے میرے بیٹھا
پھر اس نے مجھے نیند سے بیدار کرایا
اور کہنے لگا خلد سے پیغام ہوں لایا
یہ میری نہیں سارے شہیدوں کی صدا ہے
جنت تو عزاداروں کے رہنے کی جگہ ہے
یاسر یہی فرماتی ہیں خود فاطمہ زہرا
جب روز جزا پیش خدا فیصلہ ہو گا
جنت میں نہیں جاؤنگی کرتی ہوں میں وعدہ
جب تک نہ چلے جائیں محب شہ والا
میں خلد کی ملکہ ہوں یہ حق میں نے دیا ہے
جنت تو عزاداروں کے رہنے کی جگہ ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.