Yeh Kon Khoon Rota Bazar Aa Raha Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Kazmi Brothers
یہ کون خون روتا بازار آ رہا ہے
لب پے سوال چادر آنکھوں میں کربلا ہے
ماحول ہے شرابی عریان آیتیں ہیں
غیرت کے ناخدا پر غربت کی انتہا ہے
عابد حیاء کا کعبہ کیسے نہ خون روئے
ناموس اس جری کی بلوے میں بے ردا ہے
غیرت سے خون میں تر ہر آنکھ ہے سناں پر
دربار وقت پیشی نزدیک آ چکا ہے
ہلنے لگی زمیں اور بازار تھرتھرایا
زینب کا پتھروں سے جب زخمی سر ہوا ہے
بالوں میں آ چکی ہے معصومہ کے سفیدی
شمر لعیں نے اس پے اتنا ستم کیا ہے
حیدر کریں گے ماتم اس بات کا حشر تک
سجاد کی جوانی بازار کھا گیا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.