Main Azadari Hoon
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Wajih Hasan Zaidi
میرے سر پہ ہے تاج نشان قمہ
داغ ماتم ہیں سینے پہ جلوہ نما
ہے برائے عزا یہ میرے دست و پا
میری شہرت زمانے میں ہے کو بہ کو
میرے بارے میں کرتا ہے رب گفتگو
قلب بنت پیمبر کی ہوں آرزو
مستند ہوں میری پیٹھ دیکھو ذرا
کیوں نا حسرت سے دیکھیں مجھے انبیاء
ہے مثال تبرک سراپا میرا
منکر شاہ دیں اب بھی سمجھا نہ تو
بغض کا اپنی آنکھوں سے پردہ ہٹا
پھر چلے گا میری منزلت کا پتہ
نظریاتی صفوں میں جو پیکار ہے
دشمن دیں کی سازش کا اظہار ہے
اس کے چکر میں آنا ہی بے کار ہے
خواہر شاہ دیں زینب غمزدہ
سید الساجدیں عابد بے خطا
اور جملہ اسیران کرب و بلا
بات سمجھے گا وہ جو سمجھدار ہے
میں زمانے کی باتوں سے راضی نہیں
کون کہتا ہے کہ میں نمازی نہیں
ہم نے سیکھا ہے ان سب سے ماتم ہے کیا
کیسے کرتے ہیں ماتم بتایا ہمیں
ہر سلیقہ عزا کا سکھایا ہمیں
کر رہا ہوں میں یاسر روایت رقم
ام سلمی سے بولے رسول امم
رب یہ کہتا ہے قوم اک اتاریں گے ہم
جو منائے گی شبیر و شبر کا غم
حیثیت ان کی ہو گی عزادار کی
وہ شفاعت کریں گے گنہگار کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.