Marhaba Salle Ala Ae Shahe Abrar Hussain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
مرحبا صلی علی اے شہ ابرار حسین
رب اکبر بھی ہے خود تیرا پرستار حسین
پیش کرتا ہوں خلاصہء تعارف تیرا
والدہ ام ابیھا ہیں پدر شیر خدا
قبلہء خانہء رب ہے تیرا گھر بار حسین
عالم غیب پہ چلتا ہے اشارا تیرا
زندگی موت پہ یکساں ہے اجارہ تیرا
از زمیں تابہ فلک ہے تیرا دربار حسین
تجھ کو انصار ملے ایسے نہیں جن کی نظیر
پائے ہیں حضرت مسلم کی طرح تونے سفیر
تو خدا کا ہے خدائی تیری سرکار حسین
دشمن دین پیمبر کا جگر چاک ہوا
تھا جو بیعت کا طلب گار تہ خاک ہوا
جب چلی کرب و بلا میں تیری تلوار حسین
دیکھ کر جذبہء ایثار شہ کرب و بلا
خالق عالم امکاں کو یہ کہنا ہی پڑا
میں مددگار جہاں میرا مددگار حسین
دیکھئے دشت ستم صبر سے سیراب کیا
خود علالت میں رہا دیں کو شفاء یاب کیا
ہے شفا بخش تیرا عابد بیمار حسین
آپ کے روضہء اقدس سے جو ہو آتے ہیں
لوگ پھر ان کی زیارت کے لیے جاتے ہیں
یہ شرف پاتا ہے بس آپ کا زوار حسین
لاکھ لاچار ہو بے بس ہو قوی بن جائے
جون بن جائے کوئی حر جری بن جائے
جس پہ ہو جائے نظر آپ کی سرکار حسین
ہم کو خالق نے کیا خلق اسی کی خاطر
برسر ورق ہر اک لفظ پکارا یاسر
میرا مالک میرا مولا میرا سردار حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.