Veeran Lahad Padi Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Wajhi Hasan Zaidi
بے سائباں ہے تربت حق سے نبی کی بیٹی محروم آج بھی ہے ویراں لحد پڑی ہے
ہائے اے کلمہ گو بتا دے مانگا تھا جو نبی نے وہ اجر کیا یہی ہے ویراں لحد پڑی ہے
شعلوں میں گھر گئے ہے کونین کے اجالے
کعبہ جلا رہے ہیں خود کلمہ پڑھنے والے
زہرا کا در جلا کر کعبے کو سر جھکانا جرم ایسی بندگی ہے ویراں لحد پڑی ہے
روح الامیں بھی جس کی دہلیز پر کھڑے تھے
خود مصطفی بھی جس کی تعظیم کر رہے تھے
بعد نبی وہ زہرا غاصب صحابیوں میں گھنٹوں کھڑی رہی ہے ویراں لحد پڑی ہے
بابا کے بعد اس پہ دن کس طرح کے آئے
ممکن نہیں ہے زہرا پہلو سے ہاتھ اٹھائے
دونوں جہاں کی ملکہ امت سے زخم لے کر مرقد میں رو رہی ہے ویراں لحد پڑی ہے
ہم کیسے بھول جائیں بی بی تجھے رولانا
پہلو پہ در گرانا دربار میں بلانا
سب غم تو اک طرف ہیں رونے کے واسطے بس یہ بات ہی بڑی ہے ویراں لحد پڑی ہے
اولاد کے غموں سے فرصت اسے کہاں ہے
افسوس فاطمہ بھی کتنی غریب ماں ہے
صدیوں سے آج تک جو پرسہ وصول کرنے خود چل کے آ رہی ہے ویراں لحد پڑی ہے
غیبت کو ختم کر دو اے ہادیء زمانہ
اب جلد لوٹ آئیں زہرا کے گھر کی خوشیاں
محسن یہ ماں دوبارہ پھر مسکرائے زہرا صدیاں جو رو چکی ہے ویراں لحد پڑی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.