Rehti Hain Ibadat Mein Azadar Ki Sansein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s)
رہتی ہیں عبادت میں عزادار کی سانسیں
ماتم کی طرح ہوتی ہیں حبدار کی سانسیں
بیکار ہے جینا بھی تیرا بغض علی میں
منکر تیری سانسیں بھی ہیں بیکار کی سانسیں
قربان یہ ہونے پہ ہمیشہ سے ہیں تیار
غازی کی وفاؤں پہ وفادار کی سانسیں
آتا علی کو دیکھ کے خیبر میں رک گئیں
اس پار کی سانسیں ہوں یا اس پار کی سانسیں
دونوں کے مچل جانے سے ڈرتا تھا زمانہ
میثم کی ہوں سانسیں یا ہوں مختار کی سانسیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.