Hum Azadare Hussaini
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Wajeeh Hasan Zaidi
ہم عزادار حسینی جس جگہ بھی جائیں گے
گھر پہ اپنے پرچم عباس کو لہرائیں گے
شام کی تاریکیاں بڑھنے نہ دیں گے ہم کبھی
خون کے روشن دیوں سے روشنی پھیلائیں گے
اب اسیر کربلا کی بیڑیاں تو کٹ چکیں
اب یزید وقت کو ہم بیڑیاں پہنائیں گے
سائے میں ہوں گے علم کے روز محشر ماتمی
یوں عزاداروں پہ مولا خود کرم فرمائیں گے
منتقم کرب و بلا کا آئے گا جب دہر میں
ماتمی شبیر کے دونوں جہاں پر چھائیں گے
جب وجیہہ پڑھ کر سنائیں گے حسینی منقبت
خلد والے بھی سماعت کو یہاں پر آئیں گے
تم تو اختر منقبت، نوحہ لکھو یہ سوچ کر
اپنے روضے پر تمہیں شبیر خود بلوائیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.