Hussain Badshah
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
بنائے لا الہ حسین بادشاہ، کرم کی انتہا ہے دین کی بقا حسین بادشاہ
تیری پناہ میں ہے دین بالیقیں
تیری فضیلتوں کی حد کوئی نہیں
نبی کی پشت کا حسین ہے مکیں
ہے حق جہاں جہاں حسین ہے وہیں
ہے نور کبریا حسین بادشاہ
حسین کائنات میں ہے سب سے معتبر
سخاوتوں کے باب میں سخی عظیم تر
بتائے دل کے کون ہے نبی کا چارا گر
وہ دیکھ بعد قتل بھی سناں کی نوک پر
ہے کون لب کشا حسین بادشاہ
ہر ایک دل پہ آج بھی اسی کا راج ہے
اسی کے سر کو زیب رحمتوں کا تاج ہے
غرور ہے خدا کا وہ نبی کی لاج ہے
صفات اور ذات میں خدا مزاج ہے
ہے صبر کا خدا حسین بادشاہ
ہے کون جس نے دشمنوں کی جان بخش دی
کتاب حق کی آیتوں کو شان بخش دی
یہ کس نے پتھروں کو بھی زبان بخش دی
یہ کس نے حر کو راہ میں امان بخش دی
تو حر نے کہہ دیا حسین بادشاہ
غرور انبیاء ہے وہ خدا کا ناز ہے
خدائے لا شریک کا وہ کارساز ہے
بشر نہ پا سکے جسے وہ ایسا راز ہے
نبی کی پشت پہ ہو گر تو وہ نماز ہے
سراپا معجزہ حسین بادشاہ
حسین حجت خدا حسین ہے وفا
نبی کا مدعا ہے وہ بتول کی دعا
حسین کا وجود ہے وجود مصطفی
اسی کے در پہ فطرس حزیں نے یہ کہا
ہے مرکز عطا حسین بادشاہ
محب کے حرف حرف کو حیات مل گئی
در حسین کیا ملا نجات مل گئی
جسے میں ڈھونڈتا تھا وہ صراط مل گئی
مناقب و سلام کی زکوۃ مل گئی
قلم نے جب لکھا حسین بادشاہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.