Hussain Kya Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
اب اس سے آگے خدا ہی جانے علی کا بیٹا حسین کیا ہے
حسین تحریک زندگی ہے حسین توحید کی بقا ہے
شفق کی سرخی یہ کہہ رہی ہے حسین خالق کا معجزہ ہے
ابھرتے سورج کا ہر اجالا اسی کی دہلیز چومتا ہے
یہ میرے دل کی صدا نہیں ہے ضمیر انساں کا فیصلہ ہے
یہ میری قسمت میرا مقدر زباں پہ آیا ہے نام اس کا
یہ حرف سارے جو لکھ چکا ہوں قسم خدا کی ہے کام اس کا
یہ میری سانسیں کنیز اس کی یہ میرا جذبہ غلام اس کا
اسی کی دہلیز سے ہمیشہ جو میں نے مانگا مجھے ملا ہے
حسین پروردگار رحمت حسین بنیاد علم و فن ہے
کہیں رسالت کا فخر ہے وہ کہیں وہ میراث پنجتن ہے
کہیں امامت کا تاجور ہے کہیں بہتر کی انجمن ہے
کہیں وہ ہاشم کا دبدبہ ہے کہیں وہ عباس کی وفا ہے
حسین نے حق کی ڈالیوں کو حقیقتوں کا نکھار بخشا
دعا کی سانسیں اکھڑ رہی تھیں انھیں سکون وقرار بخشا
ربوبیت کو حیات سونپی رسول کو اعتبار بخشا
یہ اسکا احسان ہے جو اب تک دل شریعت دھڑک رہا ہے
حسین وہ جس نے زندگی کے اصول انسان کو سکھائے
رسول جسکا بنے ہیں ناقہ لباس عرش بریں سے آئے
حسین ایسا عظیم آقا کہ جسکا جھولا ملک جھلائے
درود اس پر سلام اس پر ازل سے معبود بھیجتا ہے
حسین عزم و عمل کی بستی حسین ایثار کا مدینہ
وہ آل احمد کے دل کی دھڑکن وہ تاج اسلام کا نگینہ
حسین خالق کا گل اثاثہ علی کے اوصاف کا خزینہ
حسین قامت میں مصطفی ہے حسین قیمت میں مصطفی ہے
محب یہ درگاہ پنجتن ہے بس آنسوؤں کی فرات مانگو
جو آل احمد کے غم میں گزرے ہمیشہ ایسی حیات مانگو
جو اس وسیلے سے مانگنا ہے کریں جو ماتم وہ ہاتھ مانگو
نماز اہل وفا ہے ماتم محب کا وجدان بولتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.