Fabi Ayyi Aalaai Rabbikuma Tukazzibaan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Wajih Hasan Zaidi
زہرا کے گھر کی عظمت کو بس جانے ہے قرآن
دو نعمتیں عرش سے لے کر اترا ہے سورہ رحمن
ایک ہیں شبر اک شبیر ہے لولو و المرجان
چودہ معصوموں کے لیے خالق نے بنائی دنیا
انہی کے واسطے کن کہہ کر رب نے سجائی دنیا
سب پہ ہے واجب ان کی اطاعت جن ہوں یا انسان
خود بھی خالق جھوم رہا ہے بات یہ کہتے کہتے
نور کے دو ساگر ہیں جو کہ ساتھ ساتھ ہیں بہتے
علی و زہرا ہی تو ہیں بحرین یلتقیان
کہا ہے جب اللہ نے تم ہر شے کو ٹھیک سے تولو
اس کا مطلب یہ ہے علی کو دل سے مولا بولو
ولایت حیدر ہے سب اعمالوں کی میزان
دو عالم میں جتنے بھی ہیں ملائکہ کے لشکر
خدا کی خوشنودی کی خاطر زمین پر آ آ کر
در علی پر بنتے ہیں باری باری دربان
قرآن میں خالق نے بتایا ہے جنت کا نقشہ
اس نقشے کو غور سے دیکھا تو ہم نے یہ جانا
جنت تو ہے بیت علی و زہرا کا دالان
سنا دو دنیا والوں کو تم یہ پیام اے ماجد
جو نہیں کرتے آل نبی کا احترام اے ماجد
ایسے مسلمانوں سے تو اچھے تھے اہل نجران
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.