Shabbir Ke Gham Khwar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Wajhi Hasan Zaidi
شبیر کے غم خوار سدا زندہ رہیں گے
شہ کے یہ عزادار سدا زندہ رہیں گے
یہ نام علی لے کے جو رکھتے ہیں قدم کو
جو حلقہ ماتم میں اٹھاتے ہیں علم کو
یہ لوگ ہیں مختار سدا زندہ رہیں گے
فرش شہ مظلوم بچھاتے ہیں جو گھر میں
ہر آن جو رہتے ہیں مودت کے سفر میں
دنیا میں وہ کردار سدا زندہ رہیں گے
صدیوں سے شہیدوں کا لہو بول رہا ہے
یہ خون کبھی چھپ نہ سکا تھا نہ چھپا ہے
جرات کے یہ معمار سدا زندہ رہیں گے
شبیر کا دشمن تو ہمیشہ سے ہے ابتر
کہتی ہے زمانے سے یہی سورہ کوثر
زہرا کے طرفدار سدا زندہ رہیں گے
بخشا ہے اسی غم نے عبادت کا قرینہ
اشک غم شبیر ہے انمول خزینہ
اس غم کے طلبگار سدا زندہ رہیں گے
دیتی ہے سلامی انہیں تاریخ عزا کی
جن لوگوں نے اولاد محمد سے وفا کی
حر کے وہ پرستار سدا زندہ رہیں گے
ملتا ہے محب اوج انہیں راہ وفا میں
ہر آن جو مصروف ہیں تبلیغ عزا میں
وہ سارے قلم کار سدا زندہ رہیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.