Lab par khusha naseeb mere zikr e noor hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General
لب پر خوشا نصیب مرے ذکر نور ہے
یہ منقبت کے رنگ میں نعت حضور ہے
کیسے نہ ہو گی نعت کے لہجے میں منقبت
ہمشکل مصطفی کا جہاں میں ظہور ہے
آمد ہے ابن فاتح بدر و حنین کی
شہرت اسی خبر کی بہت دور دور ہے
عنوان صلح کا ہے پہ انجام میر شام
تحریر صلح نامے میں بین السطور ہے
کافی ہے بس کتاب خدا پنجتن ہیں کیا
اذہان کم نسب میں یہی تو فتور ہے
جس دل میں حب آل محمد نہ مل سکے
پہچان لو نسب میں خرابی ضرور ہے
جو کچھ ملا ہے وہ در آل رسول سے
یہ شاعری دیا ہوا کس کا شعور ہے
ریحان مدح خوان علی و بتول ہوں
قلب و نظر کو اس لئے حاصل سرور ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.