Haider Haider
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
شب سفر میں کٹ رہی تھی دل میرا کہتا رہا
جب نجف پہنچا تو ہر اک سمت سے آئی صدا
بس یہ دو نسخے مریضوں کے لیے اکسیر ہیں
اک نجف کی ہے فضا اور دوسری خاک شفا
خود کہا مولا علی نے قبر میں آؤں گا میں
اس لیے سب مومنوں کو اچھی لگتی ہے قضا
تیغ جب مختار کی چمکی بنام کربلا
ذوالفقار حیدری نے بڑھ کے یہ نعرہ کیا
جنتیں کرتی ہیں سجدہ میری منزل کی طرف
یہ جناں تو ایک رستہ ہے برائے کربلا
ہر مرض میں سید سجاد ہی کا نام لو
اک یہی بیمار ہے جو سب کو دیتا ہے شفا
جس کو دنیا کے شفا خانے نہ صحت دے سکیں
حضرت عباس کے پرچم کی اس کو دو ہوا
جس کے قدموں میں ہے زم زم ہاتھ میں ہے زندگی
وہ میرا مولا رضا ہے وہ میرا مولا رضا
کیا وجیہہ اور کیا حسیں صورت علی اکبر کی ہے
عشق ہے اکبر سے خود اللہ کو ماجد رضا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.