Chacha Jan Pani Nahi Chahiye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mesum Abbas
ڈھل گیا دن وہ تکتی رہی راستہ
ہاتھ سے دامن صبر جاتا رہا
رخ کیا سوئے دریا یہ رو کر کہا
ہائے رو کر کہا
چچا جان پانی نہیں چاہیے
بس آپ دریا سے آ جائیے
چچا مجھ کو معلوم ہوتا اگر
نہیں آئیں گے آپ بھی لوٹ کر
تو پھر مشک دیتی نہیں نوحہ گر
میری مشک خالی ہی لے آئیے
میری پیاس تو تم سے بڑھ کر نہیں
میں مر جاؤں گی میرا کر لو یقیں
مجھے راس آئی نہ یہ سر زمیں
خدارا نہ اب اور تڑپائیے
چچا یہ سکینہ کا وعدہ رہا
کہ اب العطش کی نہ دوں گی صدا
بنا آپ کے ہے یہ جینا سزا
جیوں کیسے اتنا تو بتلائیے
نہ جانے وہ کیسی گھڑی آئی تھی
پدر سے اجازت جو دلوائی تھی
میں خود اپنی غربت سے گھبرائی تھی
خطا در گزر میری فرمائیے
چچا خبر آپ کے قتل کی یوں ملی
میرے بابا جاں کی کمر جھک گئی
ردا پھینک کے رو رہی ہیں پھوپھی
یہ منظر ذرا دیکھنے آئیے
سکینہ پہ جاں دینے والے چچا
کیا مجھ کو کس کے حوالے چچا
بھلا دوں گی ہونٹوں کے چھالے چچا
مجھے آ کے سینے سے لپٹائیے
یہ مظہر یہ میثم یہ اہل عزا
یہی کہہ کے کرتے ہیں ماتم بپا
یہ جملہ سکینہ کا ہے مرثیہ
بس اب آپ دریا سے آ جائیے
چھدی مشک میری کوئی غم نہیں
میری آس ٹوٹی کوئی غم نہیں
میں پیاسی رہوں گی کوئی غم نہیں
دوا میرے زخموں کی بن جائیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.