Har Ghari Baap Pe Beti Ne Faqat Bain Kiya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Qambar Zaidi
ہر گھڑی باپ پہ بیٹی نے فقط بین کیا
سر میرے بابا کا بھیا کوئی لے آئے ذرا
طشت میں باپ کا سر بالی سکینہ کو ملا
ہائے راوی نے وہاں کیسا یہ منظر لکھا
جب سکینہ سر شبیر اٹھا کر روئی
کربلا شام کے زندان میں آکر روئی
اپنے ہر اشک پہ دلوائی نیاز اصغر
اک بہن قید میں جب پیاس بجھا کر روئی
شمر کے خوف سے راہوں میں یتیمہ بچی
اپنے رخسار کو ہاتھوں سے چھپا کر روئی
اک بھتیجی لب دریا سے جو گزری رن میں
زخم کانوں کا چچا جاں کو دکھا کر روئی
دیکھ کر آگ میں جلتے ہوئے گہوارے کو
بارہا وہ علی اصغر کو بلا کر روئی
مدتوں بعد ملا باپ کا سر بیٹی کو
دل کی ہر بات تحمل سے بتا کر روئی
اس یتیمہ کو کسی نے بھی دلاسہ نہ دیا
وہ کبھی دھوپ کبھی چھاؤں میں جا کر روئی
عصر عاشور وہ بابا سے بچھڑنے والی
اپنا رخ باپ کے چہرے سے ملا کر روئی
یاد میں اسکی نہ کیوں حیدر و قنبر روئیں
وہ جسے موت بھی تربت میں سلا کر روئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.