Karbala Hai Watan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Wajih Hasan Zaidi
ماتمی ہوں میرا کربلا ہے وطن
دے رہا ہے گواہی میرا پاک پن
در حقیقت ہوں میں فاطمہ کی دعا
میری تخلیق کا ہے سبب کربلا
میرا مقصد ہے بس ذکر شاہ زمن
میرے سینے پہ ماتم کی قندیل ہے
بہر امداد ملائک جبریل ہے
ہو نہیں سکتی میری لحد میں گھٹن
کس کی ہمت جو ماتم کو روکے بھلا
میں حسینی ہوں آئے کرے سامنا
جاں بکف ہوں کھڑا سر پہ باندھے کفن
مثل میثم ثنا خوان حیدر ہوں میں
حر کی طرح عقیدت کا لشکر ہوں میں
میری غیرت کا زیور ہیں دار و رسن
پوچھتا ہے جہاں دین و مذہب میرا
اس سے بہتر تعارف کراؤں میں کیا
مجھ کو کہتے ہیں حب دار خیبر شکن
شہ کے غم نے یہ اوصاف بخشے مجھے
مثل گوہر ہیں نایاب آنسو میرے
قطرہ خون ہے میرا لعل یمن
میں نے باب حوائج پہ سجدہ کیا
میرے مولا نے یاسر کرم کر دیا
مجھ کو خیرات میں دے دیئے سارے فن
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.