Jab Bhi Aza Khane Mein Sajaya Hai Tabarruk
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Wajhi Hasan Zaidi
جب بھی عزا خانے میں سجایا ہے تبرک
میرے لیے فردوس سے آیا ہے تبرک
تو نے بھی عجب مرتبہ پایا ہے تبرک
پلکوں پہ فرشتوں نے اٹھایا ہے تبرک
جبریل سے کہہ دو میرا منہ چوم لیں آ کر
میں نے ابھی شبیر کا کھایا ہے تبرک
اے فاطمہ زہرا انہیں دے دیجئے روٹی
جنت نے فرشتوں سے منگایا ہے تبرک
ان بچوں کو دنیا کی نظر لگ نہیں سکتی
جن بچوں کو ماؤں نے کھلایا ہے تبرک
یہ نذر یہ لنگر یہ سبیلوں کی قطاریں
دنیا میں جہاں دیکھئے چھایا ہے تبرک
پیدا کیا دنیا کو برائے غم شبیر
اللہ نے جنت کو بنایا ہے تبرک
شہزادیء کونین کا رومال ہے سر پر
حر نے عجب انداز کا پایا ہے تبرک
شاید یہ نکیرین کے کام آ سکے نیر
اس واسطے کچھ میں نے بچایا ہے تبرک
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.