Yeh Fikr O Aql Ke Dushman Bhi Be-Kaar Ki Baatein Karte Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
یہ فکر و عقل کے دشمن بھی بے کار کی باتیں کرتے ہیں
جو بھاگ گئے تھے میداں سے تلوار کی باتیں کرتے ہیں
جو عشق علی سے کرتے ہیں کرار کی باتیں کرتے ہیں
جو غیر سے ناتا رکھتے ہیں فرار کی باتیں کرتے ہیں
کیوں ہجرت کی پیغمبر نے اور کس کو سلایا بستر پر
پیغمبر کو بھی بھول گئے بس یار کی باتیں کرتے ہیں
وہ خندق ہو یا خیبر ہو یا بدر و احد ہر غزوے میں
پیغمبر حق بس حیدر کی تلوار کی باتیں کرتے ہیں
ہے کعبہ حق تو ایک مگر ہیں اس پہ نظر کے زاویے دو
تم دروازے کو دیکھو ہم دیوار کی باتیں کرتے ہیں
ہم پیار علی سے کرتے ہیں یہ پیار لحد میں کام آیا
ہم سے تو لحد میں فرشتے بھی بس پیار کی باتیں کرتے ہیں
عباس شبیہ حیدر ہیں ہمت بھی وہی جرات بھی وہی
لیکن اس سب کے ہوتے ہوئے ایثار کی باتیں کرتے ہیں
بس حب علی کا سکہ ہی روز محشر کام آئے گا
وہ فکر کریں جو دنیا میں دینار کی باتیں کرتے ہیں
وہ اپنی عبادت میں یکتا وہ اپنے عقیدے میں کامل
آؤ ماجد شبیر کے ماتم دار کی باتیں کرتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.