Aasmaan Jis Ki Chaukhat Pe Sajde Kare
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Wajih Hasan Zaidi
آسماں جس کی چوکھٹ پہ سجدے کرے شاہ کرب و بلا تیرا دربار ہے
جس میں آنسو بھرے ہوں تیرے نام کے باخدا بس وہی آنکھ بیدار ہے
منصب و جاہ کا سلسلہ اور ہے یاں تو شاہی کا کچھ اور معیار ہے
یہ ہے کرب و بلا شاہ دیں کا نگر یاں وہ سردار ہے جو سر دار ہے
میرے سرور میرے شاہ میرے ولی میرے سردار و سید میرے بادشاہ
جب سے مالا جپی ہے تیرے نام کی میری مٹھی میں یہ سارا سنسار ہے
تو نے راہب کو بیٹے عطا کر دیئے تو نے فطرس کو بھی بال و پر دے دیئے
کام سارے خدا جیسے کرتا ہے تو پھر بھی سجدے میں سر تیرا ہر بار ہے
کربلا لوح پر لکھ رہا ہے قلم دین کا ہے بھرم عرش کا ہے حشم
حق تو یہ ہے حقیقت ہے کرب و بلا اس سے ہٹ کر ہے جو کچھ وہ بیکار ہے
جس کو اللہ سے رابطہ چاہیے آئے کرب و بلا اس کو یہ چاہئے
عرش سے ربط پیہم کی منزل پہ ہے روضہء شاہ کا ایسا مینار ہے
کربلا چھوڑ دو وہ فضا چھوڑ دو مال و دولت بھی لو جاہ و منصب بھی لو
یہ وہ گھاٹے کا سودا ہے جس سے مجھے کل بھی انکار تھا اب بھی انکار ہے
تو نے جب سے بلایا ہے دربار میں عالم محویت میں ہے ماجد رضا
اک تصور میں رہتا ہے ذہن رفاہ ہے جبیں میری اور تیرا دربار ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.