Nikla Hai Tera Ghar Se Do Baar Janaza Haye Hasan Maula
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s) recited by Farhan Ali Waris
نکلا ہے تیرا گھر سے دو بار جنازہ ہائے حسن مولا
جعدہ نے جگر ٹکڑے کر ڈالا تمہارا
حیدر کی عداوت کا لیا تم سے ہے بدلا
اس ظلم سے کربل کا آغاز ہوا تھا
شبر پہ اور تجھ پہ اک جیسا ستم تھا
یاں تیر جنازے پر وہاں تیروں پہ لاشہ
دو بار ہوا ٹکڑے زہرا کا کلیجہ
تیروں سے بھرا لاشہ گھر لوٹ کے آیا
پہچان نہیں پائی زینب تیرا لاشہ
دل تھام کے زینب نے ہر تیر نکالا
ٹکڑے تھا جگر تیرا جس طرح سے مولا
قاسم کا بدن ٹکڑے اسی طرح ہوا تھا
پوچھے کوئی امت سے کیا جرم تھا تیرا
چودہ سو برس بیتے یہ زخم ہے تازہ
فرحان ہو یا مظہر سب کرتے ہیں نوحہ
تاحشر تیرے غم میں روئے گی یہ دنیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.