Riwayat mein hai jab bhi qafila doraya jata tha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Farhan Ali Waris
روایت میں ہے جب بھی قافلہ دوڑایا جاتا تھا
سر شبیر نیزے سے صدا یہ دیتا جاتا تھا
سنبھالو تم اسے زینب ابھی بازار جانا ہے
یتیمی ہے سکینہ ہے بڑا ظالم زمانہ ہے
کہاں یہ پھول سی بچی کہاں سہ روز کے فاقے
ابھی دیکھے ہیں خود اس نے چچا اور بھائی کے لاشے
بڑے صدمے اٹھائے ہیں کئی راتوں کی جاگی ہے
ہمارے بعد سینے پر تمہیں اس کو سلانا ہے
لعیں اس کو ڈراتے ہیں کبھی درے لگاتے ہیں
ستمگر تیز ناقوں سے اسے نیچے گراتے ہیں
سکینہ جب بھی روتی ہے طمانچے بھی لگاتے ہیں
میری بچی کو اے زینب لعینوں سے بچانا ہے
یزید نحس کہتا ہے میری بالی سکینہ سے
اگر ہے پیار بابا کو تو کہہ دو سر سے خود آئے
ہے وقت امتحاں زینب میری بچی نہ مر جائے
ہمارے سر کو خود اٹھ کر اب اس کے پاس جانا ہے
کلیجہ تھام لو زینب یہ منظر خوں رلاتا ہے
میرا سجاد غیرت سے نگاہوں کو جھکاتا ہے
کہے ظالم اب سکینہ کو کنیزی میں بلاتا ہے
بہن نا پاک نظروں سے سکینہ کو چھپانا ہے
گئے قبر سکینہ پر جونہی فرحان و مظہر
بہت روئے کیا ماتم جو دیکھا شام کا منظر
انہی لوگوں کے نرغے میں گھری ہے آج بھی مضطر
وہی تنہائیاں اب بھی ہیں اندھیرا قید خانہ ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.