Dua To Maang Sakina Ka Wasta De Ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Farhan Ali Waris
دعا تو مانگ سکینہ کا واسطہ دے کے
یہ کیسے ہو گا کے عباس اور عطا نہ کرے
علم پہ جا کے سکینہ کا واسطہ دینا
پھریرا تھام کے غم اپنے سب سنا دینا
جلانا نام سکینہ کا اک دیا جا کے
علم پہ جاؤ تو بچوں کو ساتھ لے جاؤ
وہاں سکینہ کا پرسہ دو پھر دعا مانگو
تمہارے حق میں سکینہ جو خود دعا کر دے
ردائے زینب مضطر کا واسطہ دینا
غریب زہرا کا شربت پہ فاتحہ دینا
دعائیں مانگنا ہاتھوں میں بالیاں رکھ کے
عطا کرے جو خدا مجھ کو ایک گھر اپنا
رکھوں گا گھر میں سکینہ کے نام کا حجرہ
علم کو تھام کے منت یہ مان لے رو کے
جو تو نے مانگ لی اولاد اور یہ سوچا
اسے سکینہ کا سقہ میں خود بناؤں گا
نیت یہ کر لی جو تو نے دعاؤں سے پہلے
بلند بس یہ عقیدہ ہے مظہر و فرحان
حسینیوں کی تو راحت کا ہے یہی سامان
جو پنجتن کے بھکاری بنوں سلیقے سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.