Risalat ka logo sila mangti hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Farhan Ali Waris
رسالت کا لوگو صلہ مانگتی ہے
نبی کی نواسی ردا مانگتی ہے
یہ عصمت کی ملکہ یہ بنت علی ہے
جو پتھروں کی بارش میں کب سے کھڑی ہے
فقط دو قدم راستہ مانگتی ہے
ذبح ہو گئے اس کے بے مثل بھائی
رسن میں کہاں سے کہاں تک ہے آئی
یہ تم سے بانام خدا مانگتی ہے
کرو نہ چراغوں سے روشن یہ راہیں
خدارا جھکا لو یہ اپنی نگاہیں
بھلا کیا یہ اس کے سوا مانگتی ہے
نبی زادیوں کو ستاتے ہو کیوں تم
انہیں نام لے کر بلاتے ہو کیوں تم
یہ مرنے کی اپنے دعا مانگتی ہے
تھے فرحان و قربان بی بی کے جملے
مجھے میرا بھائی کھلے سر نہ دیکھے
یہ کہہ کے لعیں سے ردا مانگتی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.