Qalandar Saaeen
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mir Hasan Mir
میرے مرشد میرے سردار قلندر سائیں
ہو کرم ہم پہ پھر اک بار قلندر سائیں
سندھ والو یوں تمہیں چین سے سونا ہے نصیب
شہر سیہون میں ہے بیدار قلندر سائیں
تو نے لہرا دیئے گھر گھر پہ علم غازی کے
تجھ سے راضی ہے علمدار قلندر سائیں
میرا دل کہتا ہے شبیر بلاتے ہوں گے
لعل کہہ کر تمہیں ہر بار قلندر سائیں
گونجتا رہتا ہے ہر وقت تیرے روضے پر
نعرہ حیدر کرار قلندر سائیں
ہے یقیں لشکر مہدی میں بھی ہو گی موجود
آپ کے نام کی تلوار قلندر سائیں
ان دھماکوں کی دھمک سے نہیں ڈرنے والے
تیرے دربار کے زوار قلندر سائیں
وہ تکلم کی طرح ڈالے گا مستی میں دھمال
جو تجھے دیکھ لے اک بار قلندر سائیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.