Main Kar Raha Tha Zikr Alamdar Baar Baar
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
میں کر رہا تھا ذکر علمدار بار بار
میثم نے خود پہنائے مجھے ہار بار بار
گھر میں علی جو کرتے تھے پرچم کی گفتگو
شانوں کو دیکھتا تھا علمدار بار بار
کتنی بلندیوں پہ ہیں عباس آگئے
کہتے ہیں مسجدوں کے یہ مینار بار بار
لبیک جس نے عالم ارواح میں کہا
آتا ہے کربلا میں وہ زوار بار بار
مہدی یہ آ کے گنجے شہیداں میں کہتے ہیں
ملتے کہاں ہیں ایسے وفادار بار بار
مخصوص یہ شرف ہے یداللہ کے لیے
آتی نہیں ہے عرش سے تلوار بار بار
میں نے علی کے عشق کا سودا نہیں کیا
آئے تھے میرے پاس خریدار بار بار
شام و عراق میں ہوں دھماکے ہوا کریں
جائیں گے پھر بھی شہ کے عزادار بار بار
یہ فخر کم نہیں ہے تکلم کے واسطے
میثم بھی سنتے ہیں تیرے اشعار بار بار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.