Bain ul Haramain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mir Hasan Mir
تیری قسمت سے وہ قسمت نے ستارہ دیکھا
خلق کر کے تجھے خالق نے دوبارہ دیکھا
سب زمینوں پہ فقط تیرا اجارہ دیکھا
اور وہیں پر یہ زمانے نے نظارہ دیکھا
ہاں دامن میں تیرے اک ساتھ بھی گر
آئیں تو سماء جائیں کونین
اس زمیں پر چلے آنا ہی ہے معراج بشر
سدرہ عشق ہے کب عام ہے یہ راہگزر
طائر عقل کے جلتے ہیں یہیں پر شہپر
فرش بن جاتا ہے خود عرش یہاں پر آ کر
قدموں سے نہ چل جا سر کے بل
ارے رہتی ہے یہاں ام الحسنین
کہیں جاتے ہوئے دیکھا ہی نہیں دونوں کو
عشق نے دیکھا ہے برسوں سے وہیں دونوں کو
صورتن جانتے ہیں اہل یقیں دونوں کو
ڈھونڈنے جاؤ نہ دنیا میں کہیں دونوں کو
عاشور کے دن ماتم کرتے
آئیں گے نظر تم کو میرین
سر زمیں پر تیری ہوتی ہے بشر کی معراج
دیکھ لینا تجھے ہوتی ہے نظر کی معراج
تجھ پہ سجدے سے ہوا کرتی ہے سر کی معراج
ختم ہے تجھ پہ بلندی کے سفر کی معراج
کیا سمجھیں گے وہ معراج تیری
جو سمجھے نہیں معراج کی عین
اک طرف غازی کا روضہ اک طرف شہ کا مزار
اک جہاں میں دیکھے میں نے دو جہان فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.