Is tarah Zehra ne daman ko bichaya rait par
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
اس طرح زہرا نے دامن کو بچھایا ریت پر
کٹ گیا مسلم کا سر لیکن نا آیا ریت پر
لاش کوفہ میں گری تھی بعد میں مسلم تیری
پہلے سر شبیر نے اپنا گرایا ریت پر
رو پڑا عباس کا سر دختر مسلم نے جب
برسر بازار بابا کو بلایا ریت پر
اے خدا شوہر کے غم میں یوں نہ بیٹھے پھر کوئی
جیسے قسمت نے رقیہ کو بٹھایا ریت پر
دیکھ کر مسلم کی آنکھیں خون روتی رہ گئیں
بے ردائی میں کھڑی زینب کا سایہ ریت پر
راہ کوفہ جانتی ہے جب طمانچوں سے گری
سوگ مسلم کا سکینہ نے منایا ریت پر
ہر طرف پھیلی ہوئی ہے خون مسلم کی مہک
اس طرح ظالم نے لاشے کو پھرایا ریت پر
احتراما گر گئے اور اس جگہ بوسے دیئے
خون عابد نے جہاں مسلم کا پایا ریت پر
دیکھنے آئی ہیں بہنیں جون پہنے رسیاں
کس طرح مسلم نے مقتل ہے بسایا ریت پر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.