Phir Ek Janaza Hai Phir Shehr Madina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Baqir (a.s) recited by Markazi Matami Sangat Chan Peer Party Bhalwal Dana Sialkot
پھر ایک جنازہ ہے پھر شہر مدینہ
حق جینے کا باقر سے امت نے ہے چھینا
اس شہر میں اٹھا تھا زہرا کا جنازہ
اور حسن پہ امت نے کیا تیروں کا سایہ
خوں روتے ہوئے دیکھا دردوں کا خزینہ
کر کر کے یاد روئے ہائے مولائے باقر
زینب کی وہ اسیری نیزے پہ وہ چادر
آئی یاد مرگئی جو زنداں میں سکینہ
اولاد محمد کا دشمن ہے یہ ظالم
باقر کو قتل کر دو کہتا ہے یہ حاکم
نانا تیرے شہر میں مشکل ہوا جینا
تیرے گھر میں کر رہے ہیں سب حج کی تیاری
اور گھر پہ محمد کے ہائے ظلم ہے جاری
یارب یہ بھول بیٹھے حرمت کا مہینہ
جعفر کو امامت کا منصب جو ملا ہے
علم نبی کا وارث پھر قتل ہوا ہے
دکھ سہہ کے سکھایا ہے جینے کا قرینہ
باقر ہے گواہ سارے اس ظلم و ستم کا
جو کربلا میں شام میں ان آنکھوں نے دیکھا
سر نیزے پہ اصغر کا اکبر کا وہ سینہ
دکھ مولائے باقر کے اصغر نے سنائے
سجاد بھی ظالم کا سنو نام بتائے
میرے مولا کا قاتل ہے ہشام کمینہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.