Hussain Jate Hain Kaabay Se Karbala Ki Taraf
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Hasnain Abbas
حسین پہنچے جو مکہ تو حج کے تھے ایام
تمام لوگ ہیں شاداں کہ آ گئے ہیں امام
وہ حج تو خاص ہے اس کا نہیں ہے عام مقام
کہ جس کی آپ امامت کرے زماں کا امام
حسین کہتے تھے جاتے ہیں نینوا کی طرف
ہمارے آخری سجدے کی اب ادا کی طرف
قریب آ گیا دن حج کا شہ نے تب دیکھا
لباس حاجیوں میں فوج شام ہے بخدا
عبا میں اپنی چھپائے تھے خنجر و نیزہ
تڑپ کے رہ گئے سرور زباں سے کچھ نہ کہا
حسین تکتے ہوئے مرضیء خدا کی طرف
حرم سے امن کے نکلے چلے قضا کی طرف
حرم میں آئے شہ دیں کہا بحسرت و یاس
ہے کرنا عمرہ میں تبدیل حج کو بدلو لباس
نظر کی جانب ہمشیر پایا خوف و ہراس
لگایا سینے سے ہمشیر کو بندھائی آس
کسی بھی تیغ نہ خنجر نہ اشقیاء کی طرف
کہا کہ دھیان ہے زینب تیری ردا کی طرف
بیان کیسے وہ منظر کرے گا کوئی انیس
حسین کعبے کے پاس آئے اور کہا یہ انیس
حسین جاتا ہے کعبے سے لے کے سارے انیس
ابدتک رہے حرمت تیری اے میرے انیس
حسین جاتے ہیں کعبے سے کربلا کی طرف
زمین امن سے کنبے کی قتل گاہ کی طرف
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.