Haye Jafar Sadiq Ko Zehar Kis Ne Diya Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Jafar Sadiq (a.s)
ہائے جعفر صادق کو زہر کس نے دیا ہے
کاظم کے سر پہ سایہ ہائے لوگو یتیمی کا یہ کس نے کیا ہے
جلا جس طرح سے خیمہ کربل میں زینب کا
گھر آج اس طرح سے پھر لوگو مدینے میں جعفر کا جلا ہے
کہا صادق نے یہ نانا تیرے مدینے میں
تیرا دین مٹانے کو تیرے لعل پہ حاکم نے ہر ظلم کیا ہے
ہوا شبر کا تھا جیسے ٹکڑے جگر ہائے
پھر نانا کا شہر ہے جعفر کا جگر ہائے پھر ٹکڑے ہوا ہے
قتل زہرا ہوئیں تھیں اور پھر قتل علی کر کے
شبر سے ہے جعفر تک لوگوں نے ولایت کا ہائے بدلہ لیا ہے
یہ ظالم جانتے ہیں جعفر خون محمد ہے
علم نبی کا وارث امت کے ظلم سہہ کے دنیا سے چلا ہے
تمہیں بغداد میں امت قیدی بنائے گی
جان دے کے دیں بچانا یہ جعفر صادق نے کاظم سے کہا ہے
نجف سے کربلا سے کوئی ہے شام سے آیا
آئے ہیں بقیعہ والے سجاد یوں جعفر کا تابوت اٹھا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.