Mara gaya safeer Hussain ghareeb hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s) recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
مارا گیا سفیر حسین غریب ہے
اب سبط مصطفی کی شہادت قریب ہے
کوفے میں قتل ہوگیا مسلم حسین کا
گردن کٹی تو پیاسا تھا مسلم حسین کا
پتھر برستے دیکھ کے کہتے تھے الاماں
مولا کے ساتھ آئینگے اہل حرم یہاں
یہ بات کہہ کے رو پڑا مسلم حسین کا
کوئی مرے امام کو جا کر کرے خبر
کوفے کا ترک کیجئے سبط نبی سفر
ہر ایک سے یہ کہتا تھا مسلم حسین کا
پردیس میں وہ ٹوٹے مصائب غریب پر
سب مارتے تھے اہل ستم گھیر گھیر کر
زخموں سے چور چور تھا مسلم حسین کا
جلاد نے قلم جو کیا سر غریب کا
پھیلائے دونوں ہاتھوں کو بیٹھی تھیں سیدہ
دارالامارہ سے گرا مسلم حسین کا
پردیس میں بچھڑ گئے مظلوم کے پسر
معلوم تھا کہ خون کے پیاسے ہیں اہل شر
بچوں کو ڈھونڈتا رہا مسلم حسین کا
زخمی دہن کا خون گرا جام آب میں
پانی پیا نہ سامنے پا کر جناب نے
پیاسا ہی قتل ہو گیا مسلم حسین کا
مسلم کی بیٹیوں کو لگا کر گلے کے ساتھ
کہتے تھے شاہ دین یہ رکھ رکھ کے سر پہ ہاتھ
کوئی کہے نہ مر گیا مسلم حسین کا
ہائے ہائے قریب عید رقیہ کا گھر لٹا
روتے ہیں دور کوفہ سے عباس باوفا
اب دشمنوں میں گھر گیا مسلم حسین کا
ہر اک سمٹ کے ظلم حسن جس میں آگیا
یہ قتل ہے کتاب شہادت کی فاتحہ
پوری ہے ایک کربلا مسلم حسین کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.