Musalmaan Eid To Manate Hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Markazi Matami Dasta MSO Sialkot
مسلماں عید تو مناتے ہیں
زہرا کے گھر میں جو کہرام بپا ہے کیوں اس کو بھول جاتے ہیں
اک عید میں حیدر قتل کیئے اک عید میں مسلم
ہر عید میں صف ماتم یہ کلمہ گو زینب کے گھر بچھاتے ہیں
دو پھول سے نازک بچوں کے سر کر کے یوں جدا
ہائے ظلم و ستم سے دریا میں ان کے کیوں جسموں کو یوں بہاتے ہیں
مقتل میں جاتے جاتے سرور نہ جانے کیوں بھلا
کربل کی خاک کو بہنوں کے سروں پہ روتے ہوئے اڑاتے ہیں
اک بار فاطمہ کے گھر کو یثرب میں جلا کر
پھر دوسری دفعہ کرب و بلا میں یہ زہرا کا گھر جلاتے ہیں
زینب کی آخری سانس تلک زینب کو رلا کر
دوزخ کے مسافر بدبخت یہ کافر خود ہنستے نظر آتے ہیں
گل ارض و سماں میں دیکھے ہیں زہرا کے لاڈلے
گھر بار لٹا کر ذیشان خدا کا اسلام جو بچاتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.