Mazloom Ke Safeer Ko Mara Hai Be Khata
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Muslim (a.s)
مظلوم کے سفیر کو مارا ہے بے خطا
مسلم کو ظالموں نے چھت سے دیا گرا
لے کے پیغام امن گئے قتل کر دیا
دی ظالموں نے ان کو کس جرم کی سزا
ہر سو لگے تھے پہرے کوفے میں ظالموں کے
مظلوم بے وطن پہ روتی رہی قضا
بیٹیوں کو ساتھ لے کر مسلم چلے تھے گھر سے
افسوس کلمہ گو کو آئی نہ کچھ حیا
تھی رات ظلم کی وہ تنہا جناب مسلم
پرسان حال کوئی کوفے میں نہ رہا
یارب نہ لال بچھڑیں پردیس میں کسی کے
رو رو کے کر رہے تھے مسلم یہی دعا
عباس کی بہن کو پیغام کوئی دیدے
ہے موت ہر قدم پہ بیٹے ہوئے جدا
راہوں میں کہہ رہی تھی عباس سے رقیہ
میرے لال مجھ کو لا دو کرتی ہوں التجا
سادات کے لہو سے دیں کے چراغ روشن
شبیر نے کیئے ہیں سردار کس طرح
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.