Rishta Ali se Fatima Zahra ka jor ke
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a)
رشتہ علی سے فاطمہ زہرا کا جوڑ کے
خوش ہیں رسول یاروں کے خوابوں کو توڑ کے
ہاتھوں کو مل رہے ہیں مدینے کے کچھ بزرگ
پتھر کی اک لکیر سے سر پھوڑ پھوڑ کے
تقدیس قبلتین ہے بحرین کا مرج
رحمن خوش ہے نور کے دو دریا جوڑ کے
کہلائے شر پسند مسلماں، تو یہ گھلا
رسوا ہوا ہمیشہ بشر ب کو چھوڑ کے
آنچل پہ سیدہ کے یداللہ کی نماز
رکھ دی نصیریت کی کلائی مروڑ کے
رکھا ہے ایک عقد نے توحید کا بھرم
رشتہ علی و فاطمہ زہرا کا جوڑ کے
نکلو یہاں سے کعبہ ہے سسرال زہرا کا
کہتے رہے بتوں کو علی توڑ توڑ کے
کہتے ہیں شعر مدحت غیر علی میں جو
پیتے ہیں نار حامیہ، کوثر کو چھوڑ کے
پونچھا ہے جس سے شیر خدا نے جبین کو
جنت بنائی جائے وہ کپڑا نچوڑ کے
اللہ جانے کتنوں کی مٹی ہوئی پلید
دامن ابوتراب کا ہاتھوں سے چھوڑ کے
شادی تھی وہ امیر کی، بوذر مگر وہاں
خرچے نہیں کیے گئے دسیوں کروڑ کے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.