Sadma hussaini
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Irfan Haider
شکریہ فاطمہ زہرا
شکریہ حیدر کرار
آپ نے مجھکو بنایا
اپنے بیٹے کا عزادار
مم مثلی میں عزادار حسین
رسالت من نبوی
ولایت من علوی
عصمت من فاطمی
سقاوت من حسینی
عزت من حسینی
غیرت من عباسی
یہ جو شرف مجھکو ملا
اور کسے رب نے دیا
گوندھا گیا میرا خمیر
اس میں ملی خاک شفا
ان سے مجھے خلق کیا
آب بقا خاک شفا
زہد و سخا رب کی عطا
رسالت من۔۔۔
خلق مجھے رب نے کیا
صرف محرم کے لئے
آنکھ ہے رونے کے لئے
ہاتھ ہے ماتم کے لئے
دولت من کیا اس کے سوا
فرش عزا فرش ولا
آشک عزا کربوبلا
رسالت من۔۔۔
سینہ ہے کعبہء عزا
کعبے کا مولود علی
رب نے جو میثاق لیا
دل میں تھا موجود علی
اور کرم مجھ پر یہ ہوا
دل جو دیا اس میں رکھا
عشق خدا شہ کی عزا
رسالت من۔۔۔
پہلے وہاں ورد کیا
صلو علیہ یا حسین
اب یہ وظیفہ ہے میرا
صلو علیہ یا حسین
کام ہے یہ دنیا میں میرا
نوحہ لکھا نوحہ پڑھا
نوحہ سنا کہتا رہا
رسالت من۔۔۔
عشق علی مجھکو ملا
اور غم کربوبلا
جب بھی اٹھے میرے قدم
پہنچا سر فرش عزا
قیدی کوئی یادوں میں رہا
طوق جفا میں تھا گلا
کہتا رہا زین العبا
رسالت من۔۔۔
عصر کا ہنگام ستم
بھول نہ پاؤں گا کبھی
ریت کے ٹیلے پہ کھڑی
اک بہن روتی رہی
دیکھی نہیں پھر ایسی جفا
خشک گلا کٹتا رہا
خوں بہا کہتا ہوا
رسالت من۔۔۔
بعد شہ کربو بلا
اہل حرم قیدی بنے
شام تلک ایسے گےء
اک رسن بارہ گلے
بنت علی تھی محو بکا
لہجے میں تھا شیر خدا
محو بکا خطبہ دیا
رسالت من۔۔۔
ہوتی ہے مولا کی عطا
لکھتا ہے مظہر کا قلم
مجھ پہ بھی عرفان عزا
ہے یہ شہ دیں کا کرم
ناد علی جو مجھکو ملا
شکر خدا خوں میرا
میری طرح کہنے لگا
رسالت من۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.