Betiyan aayi hain mayyat ke sirhane ya Ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
دی صدا کوفے میں روح فاطمہ نے یا علی
بیٹیاں آئیں ہیں میت کے سرہانے یا علی
ظلم کوفے میں کیا ہے کیسا اہل شام نے
عمر بھر زینب نہ آئی تھی پدر کے سامنے
آج کیسے آئی ہے میت پہ جانے یا علی
غم کے عالم میں رقیہ کی وفا تو دیکھیے
کس طرح وہ زینب و کلثوم سے آگے بڑھے
لاش پر آئی نہیں آنسو بہانے یا علی
دیکھ کر زینب کی حالت یاد آتا ہے مجھے
اس گھڑی ام المصائب میرے بابا کہتے تھے
جس گھڑی دی تھی ہمیں زینب خدا نے یا علی
کیا بتاؤں کیا گزرتی ہے ترے عباس پر
حوصلہ کیسے کرے زینب کو روتا دیکھ کر
گھر سے باہر ہے وہ پہرے کے بہانے یا علی
تین دن سے شور ہے ہر اک اذاں پر بین کا
کس طرح سے غم بتاؤں بولیے حسنین کا
میرے بچے اور یتیمی کے زمانے یا علی
آپ کی میت پہ کیسے آئی ہیں یہ دیکھیے
جاتے جاتے بیٹی کا لہجہ تو سنتے جائیے
شام جانا ہے اسے خطبے سنانے یا علی
کیا کہوں بابا کا کیسا حال تھا افلاک پر
گر گئی تھی میں بقیعہ میں تڑپ کر خاک پر
آپ نے چومے تھے جب غازی کے شانے یا علی
ماں کا سایہ ہو نہ باقی باپ ہی زندہ رہے
جاتے جاتے بیٹیوں کو اتنا بتلا دیجیے
کیسے پلتے ہیں بھلا ایسے گھرانے یا علی
ظلم کی اکبر ہوئی ہے ہر طرف یوں انتہا
کربلا، کوفہ، نجف، یثرب، سے آتی ہے صدا
آئے اب ابن حسن ان کو بسانے یا علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.