Kuch Yun Dil O Dimagh Pe Chhai Ghadeer Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer
کچھ یوں دل و دماغ پہ چھائی غدیر ہے
کعبے میں بھی ہمیں نظر آئی غدیر ہے
ہر روز عید اشک بہانے کے باوجود
سجاد نے خوشی سے منائی غدیر ہے
سجدے تو اس کے ذیل میں محفوظ ہو گئے
مولا نے کربلا میں بچائی غدیر ہے
تصدیق کر رہی ہیں یہ بلغ کی آیتیں
دین رسول حق کی کمائی غدیر ہے
لہجہ بدل لیا ہے خود اپنے حبیب سے
جیسے خدا کی ساری خدائی غدیر ہے
اپنے تعلقات کی بنیاد ہے علی
ہم کو وہ بھا گیا جسے بھائی غدیر ہے
عشق علی میں دوسرا میثم نہ ہو سکا
جس نے زباں کٹا کے سنائی غدیر ہے
غار حرا ہے گنت سے پہلے کا تذکرہ
اب اس کے بعد جو بھی ہے بھائی غدیر ہے
اکبر فقیر لوگ جہاں سے گزر گئے
بھولے ہوؤں کو یاد دلائی غدیر ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.