Wo Ghadeer e Khum Mein Azan Hui
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Ghadeer
وہ غدیر خم میں اذاں ہوئی وہ سجی خیال کی انجمن
وہ رخ شعور پہ ضو پڑی وہ بڑھا حیات کا بانکپن
وہ کلی کھٹک سے چٹک گئی وہ بھٹک بھٹک کے چلی پون
لب آرزو پہ دھنک پڑی کھلا خواہشوں کا حسین چمن
دل کہکشاں میں اتر گئی وہ ردائے دشت شکن شکن
وہ سواریوں کے قدم رکے، جھکے فرش پر وہ تھکے بدن
وہ فلک کو دیکھ کے ہنس پڑا رخ ریگزار کا بھولپن
وہ زمیں کے دل میں ہے آرزو کہ ملائے آنکھ ذرا گگن
سوئے مرتضی بڑھے مصطفی بمزاج رسم و رہ کہن
وہ نبی وصی سے ملا ہے یوں ملے جیسے چاند سے اک کرن
وہ علی کا ہاتھ بلند ہے کہاں رہ گئے یہ زمیں زمن
سر تخت ریگ ہے لب کشا وہ امیر محفل پنجتن
کہا مصطفی نے کہ زندگی مری بات آج سے عام کر
ہے یہی علی مرا جانشیں میرے جانشیں کو سلام کر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.