Haider Se Adawat Thi To Kaaba Nahi Lete
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Azadari
حیدر سے عداوت تھی تو کعبہ نہیں لیتے
پتھر کے مکیں ہاتھ میں شیشہ نہیں لیتے
ہم لوگ ہیں مرہون کرم کرب و بلا کے
ہم لوگ سعودی سے وظیفہ نہیں لیتے
نا واقف عباس دلاور سے یہ پوچھو
بزدل تو ترائی کا علاقہ نہیں لیتے
سادات کی غربت کا بھرم فقرہء زینب
سب جن پہ تصدق ہو وہ صدقہ نہیں لیتے
رخساروں پہ احساس لگاتا ہے طمانچے
جس روز کہ ہم نام سکینہ نہیں لیتے
عاشور کے دن رہتے ہیں محتاط یہاں تک
اولاد بھی مر جائے تو پرسہ نہیں لیتے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.