Waqt e Rukhsat Kuch Wasiyat Kar Rahay Hain Murtaza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shahenshah e Karbala Sangat Jio Azadari
وقت رخصت، کچھ وصیت، کر رہے ہیں، مرتضی
غمزدہ حسنین ہیں اور، رو رہی ہیں، سیدہ
کل سر بازار زینب، جشن ہوگا ہوبہو
جو منایا تھا در زہرا، کو جلا کر، بے حیا
اے حسین ابن علی تو، سجدہ معبود میں
زیر خنجر سر کٹا کر، ہے بچانا، لاالہ
باوفا وقت کٹھن جب، آئے گا تطہیر پر
غیرت اطہار پر جاں، اپنی کر دینا فدا
باپ کی شاہی میں زینب، سیکھ لو چلنا صحن میں
کل ستمگاروں کے ہمراہ، چلنا ہوگا، بے ردا
بند ہو جائیں گی آنکھیں، میری جب اہل حرم
بعد میرے ہے تمہارا، حامی و ناصر خدا
خاک پر منبر سلونی، کا بنا کر شام میں
فرض خطبوں کا تو زینب، جابجا کرنا ادا
پھر گئے جو قول نبوی، سے بھرے دربار میں
کیا ادب کرتے وہ حیدر، وارث قرآن کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.