Baad e Rasool Kaisa Ummat Ne Zulm Dhaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shahenshah e Karbala Sangat Jio Azadari
بعد رسول کیسا، امت نے ظلم ڈھایا
میراث مصطفی سے، حقدار کو ہٹایا
پہچان مجھ کو حاکم، میں بنت مصطفی ہوں
عنوان سورہ کوثر، اور چادر کسا ہوں
منبر پہ بیٹھے غاصب، کو بارہا بتایا
امر الہی جس کی، تعظیم کی نبی نے
جھٹلا دیا ہے اس کو، دربار میں شقی نے
بغض علی مسلماں، کیا خوب ہے نبھایا
کاغذ قلم دیا نہ، وقت قضا نبی کو
کہہ کے قرآں ہے کافی، جھٹلا دیا نبی کو
بہتان مصطفی پر، ہذیاں کا ہے لگایا
قول رسول جھوٹے، پڑھتے رہے مسلماں
ام ابیہا رد میں، پڑھتی رہی تھی قرآں
سن کر دلیلیں غاصب، کو پر حیا نہ آیا
جاگیر کا نہیں غم، یہ بات دل کو کھا گئی
لفظ لعیں سے یکدم، سر میں سفیدی آ گئی
غاصب نے کہہ کے جھوٹی، زہرا کو جب بلایا
حکم لعیں سے در کو، گنفذ نے یوں جلا کر
توڑا ہے پسلیوں کو، زہرا پہ در گرا کر
پہلو کو قبر محسن، ظالم نے ہے بنایا
ناراض وقت رخصت، جن سے رہی ہیں زہرا
محشر میں نہ ملے گا، حیدر انہیں سہارا
جس جس نے بھی نبی کی، بیٹی کو ہے ستایا
باغ فدک تھا فرضی، بات اس سے بھی بڑی تھی
حق علی کی خاطر، غاصب سے لڑ رہی تھی
دراصل روپ انکا، دنیا کو ہے دکھایا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.