Hur ne pehle niyat bandhi khaime ki zawari ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Hurr (a.s)
حر نے پہلے نیت باندھی خیمے کی زواری کی
پھر چہرے پہ خاک ملی اور سجدے کی تیاری کی
منکر اور نکیر سے پہلے قبر کی مٹی پوچھے گی
تو نے کتنے زخم کمائے کتنی ماتمداری کی
شب بھر جاگنے والے حر نے وقت سحر اعلان کیا
فرش عزا پر سب سے پہلے میں نے شب بیداری کی
اک لشکر نو لاکھ کا لشکر اور نتیجہ صدیوں کا
ایک وفاداری کی صف تھی باقی سب غداری کی
ماتم کی تقلید میں اپنے کنبے کی توسیع ہوئی
ہم نے سوگ منانے والے دل سے رشتہ داری کی
گھاٹ پہ قبضہ کرنے والے عادل نے اک چلو کی
اک معصوم گواہی پا کر حد دریا پر جاری کی
پردہ، گریہ، بدلا، قضیہ، مجرم، فرد جرم، سزا
خطبوں نے آسان بنائی ہر منزل دشواری کی
اک رومال سواری اکبر لے جائے گی سدرہ تک
اتنی قیمت تو بنتی ہے اشکوں کی خودداری کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.