Ali Aatay Hain
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Sajjad Naqvi
بولے خیبر میں یہ سلمان علی آتے ہیں
بہر امداد مسلمان علی آتے ہیں
وقت مشکل میں ہمیشہ ہی مدد کی انکی
آج آقا کو نہ محسوس ہو بابا کی کمی
اس لیے صورت عمران علی آتے ہیں
لشکر دیں پہ جو مایوسی کے بادل چھائے
تبھی جبریل یہ پیغام خدا کا لائے
اے نبی ہو نہ پریشان علی آتے ہیں
ایک نوکر کو ہی معلوم تھا مالک کا مزاج
ہر نظر راہ مدینہ پہ تھی دینے کو خراج
اور فلک تکتے ہیں سلمان علی آتے ہیں
غیر اللہ نہیں ہے یہ ہے اللہ کا اسد
تبھی احمد نے پڑھی نادعلی بہر مدد
اور ادھر شیر نئستان علی آتے ہیں
بات مادر کی جو مانا نہیں کرتے بچے
مضطرب زیست میں رہتے ہیں ہمیشہ ایسے
کیوں نہ مرحب ہو پریشان علی آتے ہیں
کیا وغا اس سے کوئی اپنا ہو یا غیر کرے
آج جبریل کے شبہ پر کی خدا خیر کرے
غیض میں دین کے سلطان علی آتے ہیں
ایسے دو نیم ہوا جیسے کوئی آری تھی
کس طرح ہوتا نہ جب تیغ ہی سرکاری تھی
سوئے در اب شہ مردان علی آتے ہیں
عادل دہر کی مدحت سر خیبر کر کے
پیش میزان قضا ٹکڑے برابر کر کے
تجھے منوانے اے سبحان علی آتے ہیں
رشتہ روح و بدن پل میں فنا ہو جاتا
کچھ کا چہلم بھی سر دشت ادا ہو جاتا
گر نبی کرتے نہ اعلان علی آتے ہیں
در کو ہاتھوں سے اٹھا کر جو علی نے پھینکا
سارے عالم نے تماشہ سر خیبر دیکھا
بھاگتے پھرتے ہیں شیطان علی آتے ہیں
یہ ذرا حمزہ و سجاد سخاوت دیکھو
بانٹ کر مال غنیمت سر میداں سب کو
لے کے گھر مرضی رحمان علی آتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.