Sada e matam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Safdar Abbas
صدائے ماتم گلی گلی سے
نگر نگر سے جو آ رہی ہے
سنو تمہیں شہ کے پرسہ داروں
صدائے ھل من بلا رہی ہے
یا حسین یا حسین
لو آ گیا محرم نکلا ہلال غم
سب اپنے غم بھلا کر اللّٰہ کی قسم
ہر ایک بی بی ہمارے گھر کی
علم جری کا سجا رہی ہے
صدائے ماتم۔۔۔
فرش عزا کی جانب سارے ہگام زن
کالے لباس پہنے اطفال و مرد و زن
ہماری طرح تمام دنیا
حسین کا غم منا رہی ہے
صدائے ماتم۔۔۔
پیاسوں کی یہ سبیلیں عباس کے علم
تابوت تعزیے اور آے صداے غم
یہ آہ و زاری یہ پرسہ داری
زمانے بھر کو ہلا رہی ہے
صدائے ماتم۔۔۔
اطفال کبریا کی تشنہ لبی کا غم
اک ماتمی کی ماں کو ہے یاد دم بدم
بلاییں لے کے وہ دیکھیں اپنے
پسر کو سقہ بنا رہی ہے
صدائے ماتم۔۔۔
اعزاز جز ہمارے حاصل ہے یہ کسے
فرش عزا کے صدقے چودہ سو سال سے
ہمارے گھر دختر پیمبر
بہ طور مہمان آ رہی ہے
صدائے ماتم۔۔۔
غمِ شاہ کربلا میں نوحوں کا کارواں
ہے ظلم کی فضا میں مظلوم کی اذاں
قسم خدا کی صدا ہماری
تمام عالم پہ چھا رہی ہے
صدائے ماتم۔۔۔
در شہ کربلا کا ہر وقت ہے کھلا
دربار پنجتن ہے یہ مسند عزا
کہ عاصیوں کو مخالفوں کو
یہ آج بھی حر بنا رہی ہے
صدائے ماتم۔۔۔
اشک عزا کے دریا آنکھوں میں معجزاں
سر چشمہ اشک غم کا ہے ایک بیکفن
کا رشک غم کی ہے رات ایسی
کہ ظالموں کو ستا رہی ہے
صدائے ماتم۔۔۔
کیسے حامد و صفدر ماتم کے یہ صدا
ایوان ظالموں کے سہ پایینگے بھلا
جو مجرموں کے تھے رخ پہ پردے
صدائے ماتم ہٹا رہی ہے
صدائے ماتم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.