Abbas Aa Jao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
مقتل میں پہنچے جب شاہ والا
لاشیں جواں اور خیموں کو دیکھا
دریا کو دیکھا پھر یہ پکارا
اب یہ سلام آخر ہے میرا
عباس آ جاؤ بھائی اکیلا ہے
تنہا مسافر کو لاکھوں نے گھیرا ہے
جب سے ہو بچھڑے عباس ہم سے
اہل حرم ہیں لپٹے علم سے
کیسے جیئے گی بالی سکینہ
کیا ہوگا بتلاؤ بھائی اکیلا ہے
تم نے نہ دیکھی غربت ہماری
زینب تھی لائی میری سواری
رخصت کا میری منظر عجب تھا
سینے سے لگ جاؤ بھائی اکیلا ہے
دن بھر اٹھائے کتنے جنازے
اب کون ہے جو دے گا دلاسے
ہوتے اگر تم دیتے دلاسا
آؤ چلے آؤ بھائی اکیلا ہے
لشکر کہاں کا جب تم نہیں ہو
اعدا تو خوش ہیں اب تم نہیں ہو
کتنا اکیلا کتنا ہوں تنہا
سینے میں ہے گھاؤ بھائی اکیلا ہے
جب شمر خنجر کو پھیرتا تھا
قاتل نے شہ سے خود یہ سنا تھا
پیاسہ گلا اس دم یہ پکارا
صورت دکھا جاؤ بھائی اکیلا ہے
مجھ پر برستے یہ سنگ دیکھو
بیکس کی تنہا کی جنگ دیکھو
دیکھو نہ ٹوٹے نانا سے وعدہ
ہمت بڑھا جاؤ بھائی اکیلا ہے
سر شہ کا آیا نوک سناں پر
آئی صدا یہ ریحان و سرور
بے سر پڑا ہے بھائی کا لاشہ
اب تو چلے آؤ بھائی اکیلا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.