Dar Jala Kar Hans Rahi Hai Ummat e Khair ul Wara
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Kazim Hussain Zaidi
در جلا کر ہنس رہی ہے امت خیرالوری
اور آہیں بھر رہی ہیں درد سے خیرالنساء
بہہ رہا ہے ایک جانب حضرت محسن کا خوں
اور شعلے اٹھ رہے ہیں اور فضہ کی بکا
ہو گیا پہلو شکستہ یا الہی خیر کر
خون میں ڈوبی ہیں زہرا یا الہی خیر کر
ایسا لگتا ہے کہ محسن کی شہادت ہو گئی
زخم ہے پہلو پہ گہرا یا الہی خیر کر
پسلیاں دائیں سے بائیں فاطمہ کی ہو گئیں
رو کے یہ کہتی ہے فضہ یا الہی خیر کر
ایک ظالم نے کلائی فاطمہ کی توڑ دی
یہ بھی ہے زینب کو صدمہ یا الہی خیر کر
وقت آخر یہ دعا ہے ماں کی بیٹی کے لیے
یہ نہیں ہو سر بریدہ یا الہی خیر کر
فاطمہ زہرا پکاریں توڑ کر بند کفن
ہے میرا شبیر پیاسا یا الہی خیر کر
ہو چکا ہے یہ ستم بھی فاطمہ نے جب کہا
کھا لیا میں نے طمانچہ یا الہی خیر کر
ایک دن تربت سے اٹھ کر فاطمہ کہنے لگیں
اب سفر ہے کربلا کا یا الہی خیر کر
قبر میں بھی کہہ رہی ہیں فاطمہ خیرالنساء
لے کے اک کرتا، عمامہ یا الہی خیر کر
نوحہ گر کاظم، علی ہیں چھن گیا یاسر فدک
حق پہ ہے زہرا کے قبضہ یا الہی خیر کر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.