Ummat ne khoon rulaya phir aal e Mustafa ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Ali Naqvi
امت نے خوں رلایا پھر آل مصطفی کو
مارا ہے کلمہ گو نے مسجد میں مرتضی کو
چھائی ہے پھر اداسی بنت نبی کے گھر میں
امت نے ہے اجاڑا گلزار فاطمہ کو
دولخت سر ہوا ہے آنکھیں بھری ہیں خوں سے
قاتل نے ایسے مارا مولائے دوسرا کو
زہرا کا قتل کر کے حیدر کا قتل کرنا
کیا اجر یہ دیا ہے امت نے مصطفی کو
بابا کو یاد کر کے حسنین مضطرب ہیں
اک پل سکوں نہیں ہے عباس باوفا کو
ام البنیں، رقیہ، روتی ہیں ام سلمی
غم کھا گیا علی کا کلثوم و عالیہ کو
نوحہ کناں ہے کعبہ خضری ہے محو گریہ
لرزاں ہے قبر زہرا صدمہ ہے اقربا کو
چہرہ بھی خوں سے تر ہے سر بھی شکستہ ہے
حیدر نے ایسے چھوڑا اس عالم فنا کو
شبیر عالیہ کو غش میں بھی پوچھتے تھے
بھولے کہاں تھے حیدر شام اور کربلا کو
کوفے میں ہیں پریشاں سارے یتیم بچے
ڈھونڈیں کہاں وہ آخر مولائے باصفا کو
لعنت ہو تا قیامت تجھ پر او ابن ملجم
سجدے میں تو نے مارا مظلوم و بے خطا کو
رو کر پڑھا علی نے نوحہ جو یہ ارم کا
پرسہ دیا جہاں نے حیدر کا فاطمہ کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.