Qatil Sabhi Ali Ke Dushman Bane Khuda Ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Abbas Khaku
قاتل سبھی علی کے دشمن بنے خدا کے
مسجد میں مرتضی کا سجدے میں خوں بہا کے
جونہی علی کے سر پہ قاتل نے ضرب ماری
دستار اپنے سر سے جبرئیل نے اتاری
قتل علی پہ رویا نوحے سنا سنا کے
یہ تو غدیر خم کی تھی دشمنی نبی سے
سفیانیوں نے جس کا بدلہ لیا علی سے
دستار مصطفی پر تلوار کو چلا کے
رو کر تسلی دیتیں کلثوم اور زینب
عباس تھے تڑپتے یہ دیکھ کر علی جب
روتے تھے اپنے سینے حسنین کو لگا کے
بعد نبی علی کو امت رہی ستاتی
غیور دو جہاں کو ہائے رہی رلاتی
زہرا پہ در گرا کے حیدر کا گھر جلا کے
بیٹی سے بولے حیدر مجھے زخم جو لگا ہے
زینب تیرے غموں کی کوفے میں ابتدا ہے
ابھی مرحلے ہیں باقی کتنے ہی کربلا کے
فضہ خیال رکھنا رو کر علی یہ بولے
میں جانتا ہوں کل یہ ماریں گے کوفے والے
حیدر کی بیٹیوں کو پتھر اٹھا اٹھا کے
حسرت سے مرتضی نے بیٹیوں پہ جب نظر کی
سر چوما بیٹیوں کا اور رو کے یہ دعا دی
جیتے رہیں محافظ تطہیر کی ردا کے
بابا کے بعد زینب آئے گا اک زمانہ
تمہیں ساتھ کربلا میں شبیر کے ہے جانا
کرنے ہیں کام تم نے سب ابن فاطمہ کے
غش کھا کے گر رہی تھیں سب بیبیاں اسد تب
لے جاؤ ساتھ مجھ کو بولیں حسن سے زینب
تابوت جب علی کا بیٹے چلے اٹھا کے
قاتل کو جام اپنے حیدر نے جب پلایا
اس وقت ایک منظر غازی کو یاد آیا
رکتے نہیں تھے آنسو عباس باوفا کے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.