Zahra ka janaza hai dafnane Ali aaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Markazi Matami Dasta MSO Sialkot
زہرا کا جنازہ ہے دفنانے علی آئے
ہے رات کی ویرانی سیدہ کے سوگ چھائے
بھڑکی جو آگ در پہ وہ آتش فدک تھی
جو شعلوں میں ہائے تڑپی وہ مالک فدک تھی
رتبے در بتول کے امت نے ہیں بھلائے
پہلا شہید محسن بنیاد کربلا ہے
صحن فاطمہ ہے مقتل لاشہ پڑا ہوا ہے
زہرا کے ساتھ جس سینے پہ زخم کھائے
دربار کی اذیت بیت الحزن میں رونا
فرزند فاطمہ کا ہائے شہید ہونا
یہ درد فاطمہ کو گھر سے قبر میں لائے
تابوت جب اٹھایا رو رو کے یاعلی نے
حسنین سنگ ماتم کیا اللہ کے ولی نے
ماتم ہائے بیٹیوں کا مولا نہ دیکھ پائے
زینب بھی گھر سے باہر میت کے ساتھ آئی
خیبر شکن نے رو کے ہر سمت دی دہائی
زینب کے گرد پردے حسنین نے بنائے
زینب دیدار آخر ماں کا ہے آج کر لو
آنکھوں میں ماں کی صورت جی بھر کے آج بھر لو
سوئی ہوئی کفن میں چہرے کو ہے چھپائے
اترے قبر میں شبر سرکار مصطفی بھی
حسنین کو دلاسے دیتے ہیں مرتضی بھی
غمگین یاعلی ہیں میت کو خود اٹھائے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.